ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انتخابات سے پہلے بجٹ 2017:اپوزیشن کے اعتراض پر الیکشن کمیشن نے کابینہ سیکریٹری کا جواب مانگا

انتخابات سے پہلے بجٹ 2017:اپوزیشن کے اعتراض پر الیکشن کمیشن نے کابینہ سیکریٹری کا جواب مانگا

Sat, 07 Jan 2017 22:06:19  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،7 جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انتخابات سے ٹھیک پہلے بجٹ کی تاریخ پر اپوزیشن کے اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن نے اس بارے میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کابینہ سکریٹری کو خط لکھ کر اس معاملے پر ان کا تبصرہ مانگا ہے۔قابل ذکر ہے کہ 5ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے اور بجٹ بھی یکم فروری کو پیش ہونا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ کابینہ سیکرٹری کی رائے کے بعد الیکشن کمیشن اس معاملے پر کوئی فیصلہ لے گا۔معلومات کے لئے بتا دیں کہ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکومت کے قانونی کام میں دخل نہیں دے سکتا ہے، وہ صرف حکومت سے اپنی بات کے لئے راضی کر سکتا ہے۔


Share: